عمران خان کا رونا، پیٹنا اور چیخنا این آر او لینے کے لئے ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا رونا، پیٹنا اور چیخنا این آر او لینے کے لئے ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے جو کیا، عوام کو پتہ ہے، آپ نے جو گل کھلائے ہیں، وہ قوم کے سامنے آ چکا ہے کسی نے کوئی چوری کی تھی تو چار سال میں الزام ثابت کرنے تھے ناں حقیقی آزادی اب صرف زہریلے اور سازشی فتنے سے آزادی ہے عمران صاحب الزام ثابت کیوں نہیں کئے؟ ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ چار سال جو آپ نے کیا ہے وہ زرا عوام کو بتا دیں عمران صاحب اتنی عجلت اور پریشانی کیوں؟عمران خان اب چور چور کی گردان کرتے ہوئے اورحقیقی آزادی کی گردان کرتے ہوئے دماغی مریض لگتے ہیں عمران خان صاحب کل کروں گا آج کروں گا، کل تاریخ دوں گا آج تاریخ دوں گا پکی جھوٹی عادتیں نہیں جاتیں۔