ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کا چوتھا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(آن لائن) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کا چوتھا اجلاس آج (جمعرات کو)ہو گا۔اسپیشل جے آئی ٹی نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیاہے،اسپیشل جے آئی ٹی نے کینیا کیلئے ویزے اور کینیا حکام سے ملاقاتیں طے کرنے کیلئے درخواست دے دی،ذرائع کے مطابق کے جے آئی ٹی کی درخواست پر پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیا کے حکام کو آگاہ کر دیا،اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ چند روز میں کینیا روانہ ہو گی جہاں ارشد شریف پر فائرنگ کرنے والے کینیا پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے،جے آئی ٹی خرم اور وقار کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی جبکہ ارشد شریف کی کینیا میں رہائش گاہ،جائے وقوعہ اور فائرنگ رینج کا دورہ بھی کیا جائے گا.