وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قومی سطح پر انسداد دہشتگردی ادارہ بنانے کے معاملے پر 7رکنی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قومی سطح پر انسداد دہشتگردی ادارہ بنانے کے معاملے پر 7رکنی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی 7روز میں سی ٹی ڈی کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کریگی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کی جائیگی۔ نیکٹا چییئرمین کی جانب سے ایک تجویز دی گئی تھی کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر ایک مرتبہ پھر ملک میں چل پڑی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایک نیشنلکونٹرٹیرازرم اتھارٹی بنائی جائے جس پر نیکٹانے اس پر ورکنگ مکمل کر لی ہے اور ورکنگ سے متعلق ساری سفارشات وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ابتدائی طور پرسات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت وفاقی وزراء کو بھی شامل کیا گیا ہے، نیشنل کونٹرٹیرازرم اتھارٹی کیلئے 2ارب کافنڈ بھی مختص کیا گیا اور اس میں 5000اہلکار بھرتی کیئے جائیں گے۔