عمران خان ہر احسان کرنے والے پر وار کرتا ہے، ایاز صادق

پنجاب کابینہ سے التجا کروں گا کہ پراجیکٹ کے کنڈیشنز پڑھیں پنجاب حکومت سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان ہر جو احسان کرتا ہے وہ اسی پر وار کرتے ہیں چاہے وہ پرانی ٹیم ہو جس نے اسے سلیکٹ کیا یا ابھی ریٹائر ہونے والے آرمی چیف ہوں،ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے جو پیسے آتے ہیں وہ پورے پاکستان کے ہوتے ہیں ڈونر وفاقی حکومت اور صوبوں کیساتھ ملکر استعمال کا فیصلہ کرتا ہے 2021 میں تھل کینال پراجیکٹ پر سائن ہوا، پنجاب کابینہ سے التجا کروں گا کہ پراجیکٹ کے کنڈیشنز پڑھیں پنجاب حکومت سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ایاز صادق نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی کی صدارت میں کابینہ میٹنگ ہوئی ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے جو پیسے آتے ہیں وہ پورے پاکستان کے ہوتے ہیں ڈونر وفاقی حکومت اور صوبوں کیساتھ ملکر استعمال کا فیصلہ کرتا ہے 2021 میں تھل کینال پراجیکٹ پر سائن ہوا پنجاب کابینہ سے التجا کروں گا کہ پراجیکٹ کے کنڈیشنز پڑھیں پنجاب حکومت سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے اور ملکر فیصلہ کریں ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے بات کی،وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کو تیار ہیں سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ وزیر کو 200 ملین ڈالر بچانے کی فکر ہے ہم نے سندھ کو بٹھایا پنجاب حکومت نے قرض کی توسیع سے متعلق ایشین ڈویلپمنٹ بنک کو نہیں لکھا یہ پنجاب حکومت کا کام تھا ہم ابھی بھی مسئلہ حل کرانے کو تیار ہیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے دروازہ بند نہیں کیا پنجاب حکومت کا آڈٹ کرانا چاہیے کہ پتہ چلے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا کیا پنجاب حکومت کو کچھ کرنا پڑے گا وفاقی حکومت سے پیسہ نہیں روکا یہ غلط تاثر ہے عمران خان صاحب ہر جو احسان کرتا ہے وہ اسی پر وار کرتے ہیں چاہے وہ پرانی ٹیم ہو جس نے اسے سلیکٹ کیا یا ابھی ریٹائر ہونے والے آرمی چیف ہوں۔