75 سالہ بزرگ اعظم سواتی کو فٹ بال بنادیا گیا اس کا جرم کیا ہے؟حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن)اپوزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کے باہرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا سینیٹر اعظم سواتی پر سپریم کورٹ نے ایک واقعہ کی ایک ایف آئی آر درج کرنے کا کہا تھا جہاں جہاں اپمورٹڈ حکومت کی باقیات ہیں وہاں مقدمات کی بھرمار کردی گئی سندھ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بے شمار مقدمات درج کردیے گئے 75 سالہ بزرگ اعظم سواتی کو فٹ بال بنادیا گیا اعظم سواتی کا جرم کیا ہے؟ وہ 14 دن سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کے حصول کے لیے جاتے رہیں سپریم کورٹ سے وہ التجا کرتے رہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اعظم سواتی کو گرفتار کرنے کا شرمناک پہلو ہے حلیم عادل شیخ نے کہا آپ چاہتے ہو مارو بھی اور کوئی روئے بھی ناں؟ تقریباً ہر ضلعے میں مقدمات درج کردیے گئے اعظم سواتی کا گھر بھی مسمار کردیا گیا ایسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے جیسے وہ دہشت گرد ہیں وکلا اور بیٹوں ملنے تک نہیں دیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان کی جان خطرے میں ہے ہم ان تمام زیادتیوں کو قبول کرکے انصاف مانگ رہے ہیں اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی 15 دسمبر کو تفصیلات طلب کرلی گئی یہ لوگ ہمیں گرانا چاہتے ہیں دبانا چاہتے ہیں ہم نہ گرے ہیں نہ جھکیں گے آئی جی سندھ کے بارے میں عدالت کے ریمارکس سب نے سنے ہوں گے آئی جی صاحب کہتے ہیں مقدمات کا اندارج نہیں روک سکتا تحقیقات میرا کام ہے میں اسمبلی میں موجود تھا میرے خلاف فائرنگ کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا جو گندے کام میں لگے ہوئے ہیں وہ 22 گریڈ میں نہیں جاسکیں گے اعظم سواتی کو جہاز کے ذریعے لایا گیا کچے کے ڈاکوں نے بچے سے زیادتی کی گئی وہاں پولیس موبائلوں میں پیٹرول نہیں ہوتا سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے پولیس اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پولیس کو سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لگا دیا ہے سندھ کے حکمرانوں کو امن کی کوئی فکر نہیں ہے۔