اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی جانب سے نئے آرمی چیف کو سیاسی معاملات میں مداخلت کی اپیل قابل مذمت ہے،اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جمہوری سیاستدان اداروں کو سیاست میں مداخلت کی دعوت نہیں دیتا، وہ پہلے بھی اداروں کو اپنے حق میں مداخلت کا کہتے رہے ہیں، عمران خان نئے آرمی چیف کو اپنے سیاسی بیانیہ سے دور رکھیں، سیاسی جماعتیں عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتی ہیں اور پارلیمنٹ میں عوامی اختیار کو استعمال کرتی ہیں، یہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر اداروں کی مدد سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، ان کو بے ساکھیوں کی عادت پڑ چکی ہے، عمران خان کو اب اداروں کی مدد کے بنا سیاست سیکھنی اور کرنی ہوگی،انہوں نے مزید کہ اکہ عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں،اب نا ان کے ارکان قومی اسیمبلی استعفی دینا چاہتے ہیں نا ہی انکے اتحادی اور پارٹی اسمبلیاں توڑنے کے حق میں ہے، اپنے 4 سال کے بدترین دور میں ان کی توجہ مخالفین پر کیسز پر رہی گورننس پر نہیں،حکومت پر توجہ دیتے تو ملک اور معیشت کے یہ حالات نہ ہوتے۔
Load/Hide Comments



