میانوالی(آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ علووالی پپلاں چشمہ کنڈل سی پیک لنک روڈ (المعروف ایٹم بم روڈ) کی تعمیر سے علاقہ بھر میں معاشی ترقی میں اضافہ اور انقلاب برپا ہو گا اس روڈ کے قیام اور منظوری میں ہم نے دن رات ایک کر دیا ہے یہ روڈضلع بھر کی عوام اور بھکر کے لیئے بھی پی ٹی آء اور عمران خان کا خاص تحفہ ہے روڈ کے بنتے ہی کندیاں چشمہ پپلاں اور کلورکوٹ بھکر کو بھی سی پیک سے لنک مل جائے گا اور روڈ کے ساتھ ساتھ پراپرٹی و اراضی کی قیمتیں بھی بڑھیں گی ترقی و روزگار کے نئے مواقع دستیاب ہوں گے سستے سفری ذرائع بھی بڑھیں گے اور اسلام اباد پنڈی پپلاں چشمہ کلورکوٹ بھکر میں فاصلے سمٹ جائیں گے انہوں نے کہا کہ روڈ ان شاءاللہ ہمارے سامنے بنے گا اور عمران خان دوبارہ وزیراعظم بن کر اس کا افتتاح بھی اپنے ہاتھوں سے کریں گے قبل ازیں انہوں نے علوالی چشمہ کنڈل سی پیک لنک روڈ کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ کر افتتاح کیا شہریوں اور پی ٹی آئی ورکرز نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی.
Load/Hide Comments



