11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول، ورکرز کونشن مرحلہ وار ہوں گے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کو ملک بھر میں متحرک کرنے اور نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں ایک ہفتے کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورکرز کونشن مرحلہ وار ہوں گے، اس بارے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری بھی کردیا گیا ہے۔راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیرگڑھ مردان میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن ہوں گے۔13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری تفویض کردی گئی، 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا، خواجہ عمران نزیر کنونشن کے انتظامات کریں گے،15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا، میاں جاوید لطیف کنونشن منعقد کرائیں گے،16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا، ملک احمد خان کنونشن کے انعقاد کے انتظامات کریں گے 17 دسمبر میں فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کنونشن کی میزبانی کریں گے مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے پارٹی کے صدر انجینئر امیر مقام شیرگڑھ، مردان میں کنونشن منعقد کریں گے۔