اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا میٹا کا دورہ پاکستانیوں کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گا، اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے روزگار حاصل کریں گے، پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک پر اپنے ویڈیو شیئر کرکے سرمایہ کما سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں، پاکستان کے عوام فیس بک پر جتنی محنت کرینگے اس کے ثمرات ملک کو بھی حاصل ہونگے۔
Load/Hide Comments



