وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے کہا کہ چار سال میں لائی معاشی تباہی چھ ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی،معاشی اشاریوں کی بہتری تک درست سمت کے تعین سے یہ توقع پیدا ہوگئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں سینئر قیادت کا لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہاجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا، ملک وقوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں سیلاب اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری،معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی حکومتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔چار سال میں لائی معاشی تباہی چھ ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی،معاشی اشاریوں کی بہتری تک درست سمت کے تعین سے یہ توقع پیدا ہوگئی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکیا۔اجلاس میں ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر قائد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور شریف خاندان کو مبارک دی گئی۔ واضح ہوگیا کہ’عمران خان اینڈ کمپنی‘ نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، پتہ چل گیا، کون ایمان دار، کون بے ایمان اور جھوٹا ہے، اجلاس نے رانا ثناء اللہ خاں کے خلاف کیس میں بریت کا خیرمقدم کیا۔ پارٹی نے رانا ثناء اللہ کی نوازشریف، شہباز شریف اور جماعت سے غیر متزلزل وابستگی اور ثابت قدمی کو سلام پیش کیا.