مشکلات ضرور مگر پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، راجہ پرویز اشرف

لاہور(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے مشکلات ضرور ہیں مگر میں یہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کریگا، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر نا ملک دشمنی ہے،جلدحالات بہتر ہو جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک فیملی کی طر ح ہے، معیشت دباؤ کا شکار ہے جلد حالات بہتر ہو جائیں گے،ہمیں آپس میں مل جل کر مشکلات کا سامنا کر نا ہے، آئین وقانون پر عملدآمد کرکے مشکلات سے نکلا جاسکتا ہے اور ترقی ممکن ہے، غیر یقینی کی کیفیت میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو دعوے سے کہتا ہوں کہااس ملک پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے مشکلات ضرور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کبھی بھی ڈیفالٹ نہیں کریگا، سیاسیاستحکام سے معاشی استحکام آسکتا ہے،ایک دوسرے سے دست وگربیان ہونے کی بجائے ملک کا سوچیں،تنقید اور ایک دوسرے کی تضیحک سے معاملات خراب تو ہو سکتے ہیں ٹھیک نہیں ہو سکتے،پاکستان کسی ایک شخص،یا گروہ کا ملک نہیں یہ ہم سب کا ملک ہے،ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر نا ملک دشمنی ہے،الزامات کی سیاست کو ختم کر نا چاہئے،جتنے استعفے آ ئے ہیں وہ محفوظ ہیں، اسحاق ڈار اگرصدر علوی سے ملے ہیں تو اچھی بات ہے رابطے اور ملاقاتیں ہونی چاہئے یہ سیاست کا حصہ ہے۔