وزیر اعظم سے صوبائی وزیر سردار اویس احمد خان کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر گفتگو

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی ہے جس میں ملک خصوصاً صوبہ پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال خصوصاً صوبے میں ن لیگ کو فعال اور متحرک کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے اور اس حوالے سے اویس لغاری نے اپنی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.