پی ڈی ایم کی 14جماعتیں آٹھ ماہ سے اقتدار میں ہیں،مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا:سراج الحق

پشین (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 14جماعتیں آٹھ ماہ سے اقتدار میں ہیں،مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی کی سابقہ وفاقی حکومت اور موجودہ حکمران اتحاد نے بلوچستان سے دھوکا کیا، صوبہ مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے، نوجوان حکمرانوں سے مایوس ہیں۔ حقوق بلوچستان پیکیج سے لے کر گوادر کے عوام سے کیے گئے وعدوں تک،حکمرانوں نے ہر بار عوام سے جھوٹ بولا۔ مسنگ پرسن کا مسئلہ حل ہوا نہسیلاب متاثرین کی سنی گئی۔گوادر میں پینتیس دنوں سے دھرنا جاری مگرنہ وفاق کوکوئی فکر ہے نہ صوبائی حکومت ٹھس سے مس ہورہی۔ بلوچستان کو گریٹرگیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔حکومت پاکستان افغانستان حکومت کو تسلیم کیوں نہیں کر رہاتسلیم کرنے سے افغانستان ذمہ دار ملک بنے گااس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہے۔اٹھارویں ترمیمی بل دستاویزات میں ہوگئی حقیقت میں وسائل صوبوں کومنتقل نہیں ہوئے۔اسلام آبادکے حکمران اندھے گھونگے بہرے ہیں ان کو بلوچستان نظر نہیں آتابلوچستان کا بڑامسئلہ کل کی طرح آج بھی کرپشن ہے فنڈزدیانت داری سے خرچ نہیں ہورہی زراعت تباہ،سیلاب سے متاثرہ کسی کیلئے ایک گھر بھی تیارنہیں ہواپاک افغان بارڈرپر ٹینشن سے دونوں ممالک کو نقصان ہورہا ہے۔