پنجاب احساس راشن رعائیت پروگرام، پنجاب بھر میں تمام CSD سٹورز اور رجسٹرڈ کریانہ دکانوں پر آج سے اجراء

لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے 100 بلین کی لاگت سے احساس راشن رعائیت پروگرام کا اجراء کر دیا ہے۔ اہل خاندانوں کو 8123 سے مرحلہ وار SMS کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پروگرام سے پنجاب کے 80 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ اس پروگرام کا مقصد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں غریب لوگوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کر کے سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو آٹا گھی، تیل اور دالوں کی قیمت پر 40 فیصد تک رعائیت ملے گی۔ ایک خاندان کو دو ہزار روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لئے پی آئی ٹی بی کی مدد سے ایک ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس پر کریانہ دوکانیں اور فیملیز خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے ساتھ ہی رجسٹرڈ فرد کا بینک اکاؤنٹ کھول دیا جائے گا اور انکو انکی اہلیت سے متعلق 8123 سے ایک تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ جسکے بعد وہ کسی بھی رجسٹرڈ کریانہ سٹور یا سی ایس ڈی سٹور سے رعایت پر آٹا، دال، گھی اور تیل خرید سکیں گے۔Ehsas.punjab.gop.pk پورٹل پر صارف نہ صرف اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں بلکہ اپنی اہلیت بھی چیک کر سکتے ہیں.