لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں پنجاب کے 6 اضلاع کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتیں کرنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا تعلق گجرات، لیہ، منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر اضلاع سے تھا۔
Load/Hide Comments



