توشہ خانہ میں چوری عمران چور کا ٹریڈ مارک بن چکے ہیں، فصل کریم کنڈی

اسلام آباد (آن لائن) سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چندے میں چوری، فنڈنگ میں چوری، توشہ خانہ میں چوری عمران چور کا ٹریڈ مارک بن چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سارا رکارڈ الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیا تھا، پی ٹی آئی والے دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے چہرے پر لگی کالک صاف کریں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس اس کے لیڈر الیکشن کمیشن لے گئے تھے، پی ٹی آئی کے بانی لیڈر اکبر ایس بابر نے فنڈز میں خورد برد کو بے نقاب کیا تھا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چندے میں چوری، فنڈنگ میں چوری، توشہ خانہ میں چوری عمران چور کا ٹریڈ مارک بن چکے ہیں۔