اسلام آباد (آ ن لائن)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر مسلم لیگ(ن) نے آج جمعہ کو اہم پارٹی اجلاس بلا لیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پارٹی قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت متوقع ہے،اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا،اجلاس میں ن لیگ پنجاب کے تمام عہدے داروں کو شرکت کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں انتخابی حکمت اور امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ پر غور ہوگا،اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



