لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی بارش سے سموگ کی شدت میں کمی اور دھند کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا جہاں شہر کے ایئر کوالتی انڈیکس کی شرح 390ریکارڈ کی گئی اسی طرح شہر کا فدا حسین روڈ کا علاقہ شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گی جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 515ریکارڈ کی گئی.
Load/Hide Comments



