ممبئی (آن لائن) اداکار فیروز خان کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے موکل فی الحال مالی مستحکم نہیں ہیں اور وہ بچوں کی کفالت کے لیے مانگی گئی رقم نہیں دے سکتے۔طلاق کے بعد فیروز خان کی جانب سے بچوں کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جب کہ علیزا سلطان نے بچوں کا نان نفقہ پورا کرنے کے لیے فیروز خان کے خلاف کیس کر رکھا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ فیروز فی الحال سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کی جانب سے بچوں کے لیے مانگی گئی نان نفقہ کی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، فیروز خان مالی طور پر ابھی کمزور ہیں۔فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ 2 لاکھ کی درخواست عدالت میں دے رکھی ہے جب کہ فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ صرف 20 ہزار روپے ہی ادا کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



