لاہور (آن لائن)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، عقل کے اندھے عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں،فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا، عمران خان کوصرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا۔انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
Load/Hide Comments



