حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک پر جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہو چکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے۔