عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ نااہل عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے اور اب وہ کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاسی مخالفین پر مظالم ڈھائے جبکہ عمران خان نے ہیروں اور گھڑیوں کی سوداگری کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے جبکہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا۔ عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اور توشہ خانہ کا چور ہے، شہدا کے خلاف مہم میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔