اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان جیل جانے کے خوف سے رو رہا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تو عمران خان کا احتساب شروع نہیں ہوا ان کی چیخیں نکل رہی ہیں،خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنیوالا توشہ خانہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو باقی زندگی سیاسی یتیمی کے طور گزارنی ہوگی،پاکستان کی سیاست کو الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے پاک کرنے کا وقت آ چکا ہے۔
Load/Hide Comments



