حکومت نے قومی اداروں، خارجہ پالیسی، معیشت اور نظم ونسق کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے: احسن اقبال

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اداروں، خارجہ پالیسی، معیشت اور نظم ونسق کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معیشت اور کاروباری شعبوں کی بحالی کیلئے 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کے قومی اداروں کے خلاف سازشیں بند کریں۔تحریک انصاف کے رہنما ذاتی مفادات کیلئے ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں.