اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں، سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔
Load/Hide Comments



