لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سما عت 7دسمبر کو ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی اے کے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔
Load/Hide Comments



