یوٹیوب کا سال 2022ء کے لیے رجحان ساز ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس،بریک آؤٹ کری ایٹرزاور میوزک ویڈیوز کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن)یوٹیوب نے سال 2022ء کے لیے رجحان ساز ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس،بریک آؤٹ کری ایٹرزاور میوزک ویڈیوز کا اعلان کر دیا۔2022 یوٹیوب نے سال 2022ء کے لیے،پاکستان میں ٹاپ رجحان ساز ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، کری ایٹرز، بریک آؤٹ کری ایٹرز اور شارٹس (Shorts)کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہاں یہ کہنا درست ہوگا کہ پاکستانی ناظرین تمام سال بھرپور تفریح فراہم کرنے والے مواد کی ایک وسیع رینج سے لطف اندوز ہوئے۔اس بارے میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہاکہ یو ٹیوب نے پاکستان میں ایک ایسا ایکو سسٹم بنانے میں مدد کی ہے جو لوگوں کو کل وقتی ملازمتوں کے طور پر اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ گھر والوں کی مالی مدد کے قابل بھی بناتا ہے۔پاکستان میں 5,400 سے زیادہ یوٹیوب چینلز ہیں جن کے 100,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور ان میں سے 350 کے ایک ملین سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔یہ بات انتہائی سنسنی خیز ہے کہ پاکستانی یو ٹیوب چینلز کی ایک بڑی تعداد،پاکستانی روپے میں،ایک ملین یا اس سے بھی زیادہ آمدنی حاصل کر رہے ہیں جو گزشتہ برس، جون 2021ء کے مقابلے میں 110 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔اس سال،ہمارے پاس کچھ حیرت انگیز کری ایٹرز موجود تھے جو مختلف ز مروں کے لیے ترتیب دی گئی ہماری فہرستوں میں سب سے اوپر رہے اور وسیع پیمانے پر کنٹنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے بل پر اوسط یوٹیوب صارفین کے دل جیت لیے۔سنہ 2022ء میں، ہم نے ویڈیوز کاایک تنوع دیکھا جو ملک میں بہت مقبول تھا اورپاکستانی ڈراما اور فلمی صنعت پر چھایا ہوا تھا۔ ٹیلی فلم”روپوش“نے ٹاپ رجحان ساز ویڈیوز کی فہرست میں پہلی جگہ حاصل کی۔ یہ ویڈیو محبت اور ازداجی زندگی کا سفر شروع کرنے والے نوجوان جوڑی کی کہانی ہے۔اس کے بعد مشہور پاکستانی ڈرامے ”کیسی تیری خودغرضی“ اور ”سنگ ماہ“ کی پہلی اقساط رہیں۔ ٹاپ رجحان سازویڈیوز کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔ اس سال پاکستان میں، مزاحیہ، تفریحی اور تخلیقی شارٹس بھی پاکستانی ناظرین میں بہت مقبول رہیں۔سنہ 2022ء میں فہرست مختلف اقسام کے کنٹنٹ کی مسلسل مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔”پاور ٹولز ریسنگ یس ان ٹینس“، ”میری بہن میری جان میری کنول“، ”یہ کیا ہوگیا“، رومان خان (#shorts)“، ”ہی واز فیڈ اپ(#shorts)“ اور ”بھابی کی چالاکی-انتقام“ سنہ 2022ء میں ٹاپ پانچ شارٹس رہیں۔ مکمل فہرست ذیل میں دی گئی ہے ۔میوز ک کی فہرست میں سنہ 2022ء کو کوک اسٹوڈیو پاکستان کی کامیابی کی فہرست قرار دیا جا سکتا ہے۔یہ حیرت کی بات نہیں کہ علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا “پسوڑی” چارٹ میں سر فہرست رہا اور اس نے یوٹیوب پر 450ملین ویوز حاصل کیے۔کوک اسٹوڈیو پر مشہور صوفی گانا ”تو جھوم“ نے دوسری جگہ حاصل کی جبکہ گر سدھو کے ”بم آگیا”نے تیسری جگہ حاصل کی۔ یہ فہرست موسیقی کے حوالے سے تنوع رکھتی ہے اور اس میں لوک موسیقی سے لے کر کلاسیکی تک اور رْجحان ساز سے لے کر ہپ ہاپ تک میوزک کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستانی ناظرفین کس طرح کی موسیقی سنتے ہیں۔ اس سال، یو ٹیوب میں جو کری ایٹرز سر فہرست رہے آن میں سے زیادہ تر پہلے سے کہیں زیادہ جدید اور تخلیقی ویڈیوز لے کر آئے تھے۔ ڈیلی و لو گرز معاذ صفدر ورلڈ اور ڈَکی بھائی نے تمام سال اپنے تفریحی اور مزاحیہ کنٹنٹ کی وجہ سے دو مقامات پر قبضہ جمائے رکھا جن کے بعد پاکستانی فوڈ چینل –اعجاز انصاری فوڈ سیکریٹس تھا۔ اسی اثناء میں، بریک آؤٹ کری ایٹرز کی فہرست میں جن افراد نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا اور یو ٹیوب پر بڑے پیمانے پر فالوورز حاصل کیے ْان کے قائد سلمان نعمان تھے جو 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے اور یہ کسی بھی انفرادی یوٹیوب کری ایٹر کے لیے ایک ناقابل یقین سنگ میل ہے۔ دیگر کری ایٹرز میں شاذ صفدر ورلڈ اور رومان خان بریک آؤٹ کری ایٹرزکی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔آن کے کنٹنٹ، مستقل مزاجی اور تخلیقی صلاحیتوں نے ہر کری ایٹر کو متاثر کیا ہے۔سنہ 2022ء کی فہرست میں شاندار بریک آؤٹ کری ایٹرز کی فہرست درج ذیل ہے.