اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا، گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور محترمہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا، دوران ملاقات وزیراعظم نے وزیر مملکت خارجہ امور محترمہ حنا ربانی کھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments



