بھارت، امریکہ مشترکہ جنگی مشقیں سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، چین

بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ اقدام نئی دہلی کی جانب سے سرحدی معائدے کی خلاف ورزی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ڑاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ اور ہم نے بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا بھارت کی امریکا کے ساتھ مشتر کہ مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ و اضع رہے بھارت اور امریکا کی جنگی مشقیں اتراکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جارہی ہیں۔