لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا آغاز ہو گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 1223 کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک دو دو تین کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گا،جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات 1223 پر درج کروائی جا سکیں گی،ریپڈ رسپانس بائیک سکواڈ کو شکایات کے فوری حل کے لیے 1223 سے متصل کیا گیا ہے۔ 1223 سے دودھ، مصالحہ جات، پانی سمیت فوڈ پروڈکٹس کے ٹیسٹ کروانے کی معلومات لی جا سکے گی۔ نئے ہیلپ لائن نمبر سے فوڈ لائسنس کے حوالے سے بھی راہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔ مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 1223 پر ماہر غذائیات بہترین غذا اور بیماریوں کے متعلق مفت راہ نمائی بھی فراہم کریں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر ڈایٹ پلان حاصل کرنے کی سہولت بھی دی جائیگی۔ عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔
Load/Hide Comments



