پیپلز پارٹی 55 سال اور تین نسلوں کی داستان ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے یوم تاسیس پر پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی قائدین، کارکنان، عہدیداران اور چاہنے والوں کو پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی تہہ دل سے مبارک پیش کرتی ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں،آج سے 55 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے ساتھیوں نے جس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی وہ ملک کیزنجیر اور بقا کی علامت بن چکی ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے وطن، جمہوریت اور عوام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پیپلز پارٹی 55 سال اور تین نسلوں کی داستان ہے، کوئی چند سالوں کی بات نہیں،پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک مظبوط نظریہ بن چکی ہے،شہید بھٹو کا آئین ہی تمام اکائیون اور 22 کروڑ لوگوں کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے جس نے سب کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے،ماضی میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنی کی ایک بار نہیں، کئی بار سازشیں کی گئی، پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کر سکتا، آج پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نئے عظم اور ولولے کے ساتھ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے، ہم سب اس مشن کے حصول میں انکے ساتھ ہیں۔