سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی کے درمیان ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔گفتگو کر دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت اور پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے برادر ملک متحدہ عرب امارات کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہے، وفاقی وزیرِ قانون نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سیلابی صورتحال کے دوران معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔