پی آئی اے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائنز پی آئی اے کا مخالف طاقت ور ہے اس لئے پی آئی اے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنائی جانے والی ایگزیکٹو لانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ پی آئی اے کی بدقسمتی ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مختلف حکمران جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو قومی ایئرلائنز میں ان گنت بھرتیاں کر جاتے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب ہم اقتدار چھوڑ کر جائیں گے تو قومی ادارے میں ہمارے نام سے کوئی ایسی بھرتی سامنے نہیں آئے گی۔ افتتاحی تقریب میں پی آئی اے حکام سمیت سول ایوی ایشن کے افسران نے شرکت کی۔