حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرفبڑھ رہے ہیں، ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے سینیٹر اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے کی ویڈیو ان کی بیوی کو بھیجنے کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟ نا انصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے، حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی اپیلوں کے 15 دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لیے بند رہے، وہ ٹوئٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہوگی۔