ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع دیدی

اسلام آباد(آن لائن)بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع دیدی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں،طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے،آج کا استثنیٰ دیا جائے بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے درخواست پر سماعت کی پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،کیس میں دیگر شریک ملزمان سردار اظہر،سید یونس،حامد زمان،طارق شفیع،،سیف اللہ نیازی،عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔