اسلا آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ہائیڈرو، سولر اور ونڈ ذرائع سے ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے،75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہے،ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 884 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکوقومی گرڈ میں شامل کرے گی،سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت 2017میں 2100ملین ڈالرکی خطیر رقم سے شروع کیا گیا،یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 3.129 بلین یونٹ بجلی پیدا کرے گا،اس منصوبے سے 6000 سے زائد افراد کو روزگار ملا،پاور پلانٹ نومبر 2024 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا،سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہونگے۔
Load/Hide Comments



