اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے،پاکستان کے موقف کو دنیا نے تسلیم کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقی پزیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک اثرات اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی ایجنڈے میں تبدیل کردیا،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے موقف نے عالمی اتفاق رائے بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا،’ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ’ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس ترقی پزیر ممالک کے محسن ثابت ہوئے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا،’کاپ-27′ میں عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچانے میں تاریخی سنگ میل ہے،تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے کرہ ارض کو بچانے کے لئے فیصلہ کن اور عملی قدم اٹھایا،یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Load/Hide Comments



