تحریک انصاف صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر تقسیم

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر تقیسم ہوگئی ہے اور سینیٹرز کی اکثریت نے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی مخالفت کردی ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ممبران سینیٹ کا اتفاق نہیں ہے، پی ٹی آئی ممبران اعظم سواتی کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں لیکن استعفیٰ اورتحریک عدم اعتمادکے حق میں نہیں ہیں،اعظم سواتی کیس میں سینیٹ کی سب سے اہم کمیٹی میں اعظم سواتی کا نہ پیش ہونا سینیٹرز کے لئے تشویش کا باعث ہے،پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعظم سواتی ویڈیو ثبوت کمیٹی کو پیش نہ کر سکے جس پر پی ٹی آئی سینٹرز استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں،پارلیمان کی اہم ترین کمیٹی میں اعظم سواتی کا پیش نہ ہونا سینیٹرز کے لئے سوالیہ نشان ہے،اعظم سواتی کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر استعفے یا تحریک کی دھمکی کے بغیر آگے بڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں،سینیٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی اکثریت نہ ہونا بھی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے،پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر استعفیٰ یا تحریک آگے نہیں بڑھا سکتے تو چیئرمین سینیٹ کو ناراض یوں کریں۔