اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیچرل گیس کو آر ایل این جی پر منتقل نہ کرنے اور گیس کنکشن کاٹنے سے روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر فاروق چوہدری وکیل عمران شفیق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کمرشل صارفین کو آر ایل این جی پر جبری طور پر منتقل کرنے سے مزدور دہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہیوفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین کو اولین ترجیح پر گیس کی فراہمی کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس این جی پی ایل دو دسمبر تک نہ ہی گیس کنکشن کاٹ سکتا ہے نہ گیس ٹیرف کی منتقلی کر سکتا ہے،عدالت نے اوگرا اور ایس این جی پی ایل کو تیاری کے لیے ایک ہفتے کی تیاری کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments



