اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام میں شہباز گل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہوگیا ہے؟کیا فرد جرم عائد ہو گئی ہے؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں آج (منگل کو) فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



