اسلام آباد (آن لائن) دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اچانک سکیورٹی الرٹ کر دی۔ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق شہر کے 10 راستوں پر امن عامہ کی صورتِ حال میں باڈی کیمروں کے ساتھ اہلکار تعینات ہوں گے۔ باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتِ حال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی۔ باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو سکے گی۔پولیس کے مطابق امن عامہ کی صورتِ حال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا، جدید ا?لات سے لیس پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔
Load/Hide Comments



