اسلام آباد (آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا 20 نومبر کا دن بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے،یہ دن بچوں کے فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا دن یے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم و صحت کے لئے وظائف دے رہا ہے،وظائف بینظیر نشونما پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت دیئے جا رہے ہیں،ماں بچے کو صحتمند بنانے کیلئے وٹامنز و منرلز کے ساشے دیے جاتے ہیں،بینظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کو وضائف دیے جاتے ہیں، بچیوں پر زیادہ توجہ ہے تاکہ غریب والدین ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں،حالیہ سیلاب میں لاکھوں بے گھر ہونے والے بچوں کو بھی یاد رکھنا ہے،سیلاب متاثرہ بچے ھماری مدد کے منتظر ہیں آئیں مل کر ان مصیبت زدہ بچوں کی مدد کریں،آج کے دن ہم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



