توشہ خانے کے کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے، سعد رفیق

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ توشہ خانے کے کئی قیمتی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف کی لوٹ مار کی گئی، لوٹ مار کو چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد تحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔