اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ متعلق چلنے والی خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے ہیں؟اگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے؟جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اور چوری پر کوئی بات نا کرے؟چوری نہیں کی تو خبروں سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ توشہ خانہ الزام نہی یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے، آپ اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے ہیں، آپ کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزا دی ہے، آپ کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے، آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments



