کراچی(آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت محاذ پر ہے جنرل الیکشن ہی تمام بحرانوں سے ملک کو نکال سکتے ہیں سندھ کا بھی بہت برا حال ہے سندھ اسمبلی کا جو برا حال کبھی نہیں ہواایم کیو ایم اب نہ تین میں رہی نہ تیرہ میں زیرو ہوچکی ہے اب دور نیا آگیا ہے انکی محبت پیسوں پر چلتی ہے، سندھ میں سیلاب ہے امن امان تباہ ہے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود اسمبلی کا اجلاس نہیں بلوایا گیاہم نے ایم کیو ایم کے لیڈران سے بات کی اجلاس بلوانے کے لئے ایم کیو ایم کے اراکین نے سندھ کے مسائل پر بھیجی جانے والی ریکیوزیشن پر سائن نہیں کیئے جمعرات کو ہم سندھ اسمبلی اجلاس کے لئے ریکیوزیشن جمع کرائیں گے ہمارا تین نقاطی ایجنڈا ہے لوکل گورنمنٹ اشوز، سیلیکٹ کمیٹی کارکردگی، سیلاب متاثرین کی بحالی۔ تین ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے سیلاب متاثرین کی امداد نہیں ہوئیابھی تک سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوا ان معاملے پر بات ہونی چاہیے تو فوری طور پر اجلاس بلوایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 15 سالوں سے سندھ میں پ پ کی حکومت ہے کوئی ایسا کارنامہ نہیں کیا جو یہ لوگ پیش کر سکیں. حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان پوری عوامی طاقت کے ساتھ آرہے ہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ہم نہیں چاہتے پاکستان میں ترکی والی صورتحال پیدا ہو ہم چاہتے عوامی انداز میں اسلام آباد جائیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ اگر یہ لوگ سمجھتے ہیں اچھا کام کیا ہے تو الیکشن کروائے جائیں اداروں اور عوام کے جو لڑانا چاہتے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں اگر ہماری فوج کمزور ہوگی تو ہمارا حشر بھی لبیا،عراق جیسا ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا شہباز شریف ایک مفرور سے مشاورت کرنے لندن جاتے ہیں ایک مفرور شخص سے مشاورت کرنے پران پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے۔اگر ایسا ہی چلتا رہا تو میرٹ کو چھوڑ کر ہر وزیراعظم اپنا چیف لگوائے گا یہ نہیں ہوسکتا قوم جاگ چکی ہے.
Load/Hide Comments



