لاہور(آن لائن)لاہور میں اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے مقرر کردیا گیا۔پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ کی منظوری دیدی ہے۔میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے، 5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے اور 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے مقرر کر دیا گیا۔اورنج ٹرین کا 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے اور 16 سے 27 کلومیٹر آخری اسٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔نیا کرایہ نامہ آج 18 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔
Load/Hide Comments



