اسلام آباد(آن لائن)جسٹس عامر فاروق کے چیف جسٹس بننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ سردار طاہر صابر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کمیٹی کے ممبران ہونگے کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی۔
Load/Hide Comments



