چنیوٹ(آن لائن) عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے کرپٹ ٹولہ دولت بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہا ہے پی ڈی ایم ٹولے کی حکومت نے ملک میں مہنگائی بیروزگاری کی انتہا کردی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کا چنیوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یا پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں سید ذوالفقار علی شاہ،قاضی علی حسن پمی ڈاکٹر کاظم نذیر عاطف، ڈاکٹر ریاض شاہد،سید کاشف زیدی، میاں شوکت علی تھہیم، مہر خالد آرائیں، چوہدری ثاقب خان چدہڑ ودیگر نے اسد عمر کا پرتپاک استقبال کیا حقیقی آزادی مارچ کے قافلہ سے اسد عمر کا مین ختم نبوت چوک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دشمنوں کو دینے کے لیے نہ کپتان مانتا ہے نہ چنیوٹ والے نوجوانوں سن لو 75سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں لو جی پاکستان کے وسائل کم ہیں کمزور ملک ہے نوجوانوں پاکستان کمزور نہیں ہے بداس پر جو لوگ مسلط کئے گئے بزدل ہیں کمزور ہیں اس لیے بیرونی طاقتوں کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے لگتا ہے۔چنیوٹ حقیقی آزادی کے لیے تیار ہو چکا یہ علاقہ زمیندار کہلاتا ہے یہاں کے لوگ دھرتی چیر کر ملک کے لیے زراعت پیدا کرتے ہیں عمران خان کے دور میں زراعت کے کیا حالات تھے آج انہوں نے کیا کر دیئے ہیں کپتان کے وقت میں گندم کی قیمت نواز شریف کے دور میں صرف 100 روہے اضافہ ہوا پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ گندم۔
Load/Hide Comments



