عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے،شازیہ مری

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری مل گئے ہیں،سوا ارب روپے کا تحفہ پینتیس کروڑ میں بیچ دیا گیا،گھڑی قوم کی ملکیت تھی بنی گالا محل نہیں تھا،انتہائی قابل احترام شخصیت کے دیئے ہوئے تحفے کو بیچتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی، عمران خان کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ کی تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا، عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے، نالائق وزیراعظم نے ملک کے توشہ خانہ کو نیلام گھر بنا دیا، سابق صدر اور وزرائے اعظم نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے گاڑیاں خرید کی تو جرم بن گیا۔