بدترین سیاسی بحران نے حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا،لیاقت بلوچ

راولپنڈی (آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیروقائمہ کمیٹی سیاسی امورکے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ دوتہائی اکثریت لے کرحکومت بنانے والے اس لئے زیروہوجاتے ہیں کیونکہ وہ سیاستدان نہیں بلکہ بیساکھیوں پرکھڑے بے اختیارکردارہوتے ہیں بدترین سیاسی بحران نے موجودہ اورسابقہ حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا حالات کے جبراورسیلاب کی صورت بدترین آزمائش کے دوران جماعت اسلامی نے متاثرین سیلاب کی خدمت کرکے تاریخ رقم کی،نامزدامیدواران عوامی رابطو ں کی تیزترکرتے ہوئے ترازو کوامیدکانشان بنادیں،لانگ مارچ اتناسکڑ چکا کہ اسے دیکھنے کے لئے بہت محنت درکار ہوتی ہے ان خیالات کااظہارانہو ں نے سیدمودودی? بلڈنگ میں الیکشن 2023کے سلسلے میں منعقد ہ ضلعی سیاسی جائزہ اجلاس میں کیااجلاس میں مرکزی نائب امیرفریداحمدپراچہ، امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکریٹری جنرل اقبال خان،صدرجے آئی یوتھ زبیراحمدگوندل،امیرضلع سیدعارف شیرازی،سیکریٹری اطلاعات قیصرشریف،شمس الدین امجد، قاضی محمدجمیل، رسل خان بابر،انعام الحق اعوان،عتیق احمدعباسی،سیدعزیرحامدسمیت ضلع بھرسے قومی وصوبائی امیدواران اورذمہ داران بھی اجلاس میں شریک تھے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ڈویڑنل اورقومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر ورکرزکنونشن کاانعقاد کریں گے آئندہ الیکشن میں خواتین،نوجوانوں کااہم کردارہوگا ہرسطح پرتنظیموں کومتحرک کرنے کی ضرورت ہے کینٹ الیکشن میں کامیابی سے جماعت اسلامی راولپنڈی قابل ذکرکرداربن چکی جسے نظراندازکرنا ممکن نہیں سابقہ ادوارمیں بھی اس ضلع سے قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہوئے جن کا اہم کردارآج بھی روشن ہے،ظلم کے نظا م کا خاتمہ کرکے نظام مصطفے? کاقیام جماعت اسلامی کی منزل ہے،پاکستا ن کاآئین اسلامی ہے اس پرمکمل عملدرآمد سے ریاست اسلامی اور خوشحال بن جائے گی عوام ووٹ کی قوت سے جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کی پشتیبانی کریں۔